• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباداینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے کا ر چو کورگرفتا رکرکے6مسروقہ گاڑ یا ں بر آمدکرلیں ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اسلام آ باد اور پنجا ب کے مختلف اضلا ع سے گا ڑیا ں چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے بھی چھا پے مار ے جا رہے ہیں۔پولیس نے بین الصو با ئی کار چور گینگ کے اہم رکن عمر علی سکنہ ضلع مردان کو گرفتار کر کے لا کھوں روپے ما لیت کی چوری شدہ6کا ریں برآمد کر لیں۔ ملزم سے تھا نہ انڈ سٹر یل ایریا کے علاقہ سے چوری ہونے والی سوزوکی مہر ان کار نمبرایل ایکس وی -3264 تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا سے چوری ہونے والی سوزوکی مہر ان کار ، نمبراے سی ای-622، تھا نہ شالیمار کے علاقہ سےچوری شدہٹیو ٹا کرولا کار ، نمبرایم این -2129، تھا نہ ما ر گلہ میں ہنڈا سوک کار نمبرایل ایکس زیڈ-0594، تھا نہ ما ر گلہ کے علاقہ سے سوزوکی پک اپ رجسٹر یشن نمبر آئی ڈی ٹی -3734اور ایک ہنڈ اسوک کا ر رجسٹر یشن نمبر اے پی کیو-615بر آمد کرلیں۔ ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا ہےکہ اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے قبل ازیں بھی کارچورں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رواں سال کے دوران بین الصوبائی گینگ کے78 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے چوری ہونے والی 98گاڑیاں برآمد کیں ۔
تازہ ترین