• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی غاصبانہ فیصلہ بھارت کے سابق جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

بھارت کے سابق جرنیل اور بیوروکریٹس سمیت چھ درخواست گزاروں نے بھارتی سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف پٹیشن جمع کرادی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کی رضامندی کے بغیر آرٹیکل 370 کا خاتمہ آئین کی خلاف ورزی ہے، عدالت آرٹیکل تین سو ستر کی منسوخی کو کالعدم قرار دے۔

درخواست گزاروں میں سابق ایئروائس مارشل کپل کاک، ریٹائرڈ میجر جنرل اشوک مہرہ اور چار بھارتی بیوروکریٹس شامل ہیں۔

تازہ ترین