• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاج 11 ویں ہفتے بھی جاری

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاج 11 ویں ہفتے بھی جاری ہے،ہانگ کانگ کے وکٹوریا پارک میں تاریخی احتجاج ہوا۔

جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شدید بارش کے دوران مظاہرین کے ہاتھوں میں موجود چھتریاں دور سے چھتریوں کے سمندر کا منظر پیش کرنے لگیں۔


ہانگ کانگ میں مسلسل 11 ویں ہفتے حکومت مخالف احتجاج جاری ہے ۔شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد ہانگ کانگ کے وکٹوریا پارک میں جمع ہوئے اور چین کو ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے نئے بل کے خلاف احتجاج کیا۔

پر امن احتجاج کے شرکاءآہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں اور پارک سے اطراف کی سڑک کی جانب مارچ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین