• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) احمد بیگ نے 21 ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ جیت کر امیچر کے بعد پروفیشنل مقابلوں میں بھی اپنی دھاک بٹھادی ۔انہوں نے فائنل راؤنڈ میں 16 انڈر پار کیساتھ کامیابی حاصل کی۔ مطلوب احمددوسرے اورپاکستان نمبر ون گالفر شبیر اقبال تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین ایونٹ میں عانیہ فاروق نے کامیابی حاصل کی۔ سینئرپروفیشنلز میں محمد اکرم اور جونئیر پروفیشنل میں عبدالودود نے کامیابی سمیٹی مہمان خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر جوبلی انشورنس کے طاہر اے خان نے انعامات تقسیم کئے احمد بیگ کو ٹرافی کے ساتھ تین لاکھ 22 ہزار پانچ سو کا کیش ایوارڈ بھی ملا ۔فاتح گالفر احمد بیگ کا کہنا ہے کہ سمندری ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں کھیلنا آسان نہیں، مشکل کنڈیشن میں کھیلنے کا فن امیچرز میں بین الاقوامی ٹورز پر میچز کھیلنے سے آیا۔
تازہ ترین