• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو سر باز نے مسافر کو کراچی کی ٹکٹ کے بجائے پلیٹ فارم ٹکٹ تھمادی

ملتان(سٹاف رپورٹر)کینٹ ریلوے سٹیشن ملتان پر ایک شخص جعلی ٹکٹ فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،تھانہ ریلوے پولیس ملتان نے محمد اشفاق کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ایف آئی آر کے مطابق ایک مسافر محمد مجاہدنے بتایا کہ وہ ٹکٹ خریدنے ریلوے بکنگ آفس پہنچا ،وہاں اشفاق نے اپنے آپ کو ریلوے ملازم بتایا اور کہا کہ ٹکٹ اور سیٹ مل سکتی ہے ،ایک ہزار روپے کے عوض اس نے ٹکٹ اس کو دے دی جب میں نے ٹکٹ پڑھی تو وہاں پلیٹ فارم لکھا تھاجس پر میں نے اس کو پکڑ لیا،دوسری طرف ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک گروہ جعلسازی کے ذریعے مسافروں کو جعلی ٹکٹ فروخت کرکے لوٹ رہاہے۔
تازہ ترین