وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے تدارک کا عملی آغاز کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جناح اسپتال اور NICVD کی انتظامیہ نے اسپتال کی حدود میں پلاسٹک بیگز کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔
دوسری جانب جامعہ کراچی، NED اور سر سید انجینرنگ یونیورسٹی نے بھی جامعہ میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی اداروں کو بھی اپنی حدود میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ممنوع قرار دینا چاہیے۔ اُمید ہے کہ دوسرے تعلیمی ادارے بھی سندھ حکومت کے احسن اقدام کی تعمیل کریں گے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں فیومیگیشن کے احکامات جاری کردئیے۔ محکمہ بلدیات سندھ کراچی کے تمام اضلاع میں اسپرے کرے گا۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر بھر میں کچرا اُٹھانے کے ساتھ ساتھ فیومیگیشن بھی کی جائے گی جس کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔