• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں 14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 اگست سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار سے 5 لاکھ تک جرمانے اور قید کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

دارالحکومت میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس یوم آزادی سے پلاسٹک بیگز کی تیاری، سپلائی اور استعمال پر پابندی عائد کی جا رہی ہے، اس ضمن میں 5 ہزار سے 5 لاکھ تک جرمانے کے ساتھ جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیرِ مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے کہا تھا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائیں گے اور پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیوں سے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی مصنوعات پر پلاسٹک بیگز کے استعمال نہ کرنے کی تحریر درج کریں۔

چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے بتایا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے سے شہر میں پارکنگ پالیسی اور ایف نائن پارک میں صفائی کی صورت حال پر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ شہر کی کچی آبادیوں اور نالوں کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔

تازہ ترین