• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔ حسن علی کی مہندی کی تقریب دبئی میں ہو ئی ۔اس موقع پر حسن علی نے سبز رنگ کی قمیض اور سفید شلوار پہنی ۔ حسن علی کے دوستوں نے گہرے اورنج رنگ کے کرتے اور سفید شلواریں پہنیں ۔مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے شاداب خان بھی حسن علی کے ساتھ موجود ہیں۔ حسن علی کے دوست عطاء الرحمان کے مطابق آج نکاح کی تقریب منعقد ہو گی۔

تازہ ترین