• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کا تھانہ بی زیڈ کا دورہ ،لاکھوں روپے مالیت کا برآمد ہونے والا مال مالکان کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی او محمد زبیر دریشک نے تھانہ بی زیڈ کا دورہ کیا اور لاکھوں روپے مالیت کا برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کے حوالے کیا،پولیس ٹیم نے 4 گینگ کے 14 ارکان کو گرفتار کر کے مال مقدمہ برآمد کیا، گینگ میں مظہر عرف مظہری گینگ کے 4 ارکان، آصف عرف کاشی گینگ کے 3 ارکان، حیدر اورحمزہ گینگ کے 5 ارکان اور شاہد عرف شانی گینگ کے 2 ارکان کو ملا کر کل 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نقب زنی، سرقہ بالجبر، سرقہ عام کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ان کے قبضےسے 2کاریں ، 5 ایل ای ڈی ،سامان کریانہ 3 سے 4 لاکھ، نقدی 3 لاکھ، 10 موبائل مالیتی 2 لاکھ روپے، کل سامان کی مالیت 22/23 لاکھ روپے ہے۔
تازہ ترین