• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوچھ گچھ کا ڈر ، لوگوں نے بینکوں سے پیسے نکلوانا شروع کر دیئے

کراچی (صباح نیوز)بینکوں میں رکھی گئی رقوم کے بارے میں پوچھ گچھ کے ڈر سے لوگوں نے بینکوں سے پیسے نکلوانا شروع کر دیئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی کے مہینہ میں عوام نے بینکوں سے 700ارب روپے نکلوا لئے۔ رقم کہاں سے آئی اور زریعہ آمدن کیا تھا ان سوالات سے بچنے کی خاطر عوام نے بینکوں سے دھڑا دھڑ رقوم نکالنا شروع کر دی ہیں۔ جولائی 2019میں یومیا اسطاً 23ارب روپے بینک کھاتوں سے نکلے۔ اس طرح بینک کھاتوں سے ایک ماہ میں ہی 700ارب روپے نکلوا لئے گئے۔

تازہ ترین