• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، تین طلاقوں کی شکایت کرنے پر خاتون کو زندہ جلادیا گیا

  لکھنو(نیوز ایجنسی)بھارت میں ایک ساتھ 3 بار طلاق دینے کی شکایت پولیس میں درج کرانے والی خاتون کو شوہر اور سسرالیوں نے مل کر زندہ جلادیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کی 22 سالہ سعیدہ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نفیس اور سسرالیوں نے مل کر 5 سالہ بیٹی کے سامنے زندہ جلا دیا۔سعیدہ کے والد رمضان خان نے پولیس کو بتایا کہ داماد جو ممبئی میں کام کرتا ہے، نے ٹیلی فون پر ایک ہی نشست میں 3 طلاقیں دے دیں۔

تازہ ترین