• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سنگر میکا سنگھ کو کراچی میں پرفارمنس کی وضاحت کی مہلت مل گئی

کراچی( نیوز ڈیسک ) بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو بھارتی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا نےکراچی میں پروگرام کے بارے میں وضاحت کے لئے مہلت دے دی، میکا سنگھ نے فیڈریشن کے صدر بی این تواری کو کہا تھا ، گو کہ وہ کراچی میں پروفامنس پر دل کی گہرایوں سے معذرت خواہ ہیں اور فیڈریشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا انہیں منظور ہوگا، میکا سنگھ پہلے ہی دل کی گہرایوں سے مافی مانگ چکے ہیں تاہم انہوں نے فیڈریشن سے تنازعہ پر حتمی جواب دینے کے لئے مہلت مانگ لی۔  

تازہ ترین