• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ، 100 ویں یومِ آزادی پر دھماکے، 66 افراد زخمی

کابل (جنگ نیوز) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں 100ویں یومِ آزادی کی تقریب میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 66 افراد زخمی ہوگئے، جلال آباد میں یوم آزادی کی تقریب میں 10 بم دھماکے، زخمیوں میں 20 بچے بھی شامل۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے نائب ترجمان نور احمد حبیبی نے بتایا کہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں 10 دھماکے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اکثر افراد کو معمولی زخم آئے جنہیں مقامی اسپتال میں علاج کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا۔حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا تنظیم نے فوری طور پر قبول نہیں کی، لیکن ننگرہار صوبے میں طالبان اور داعش سے وابستہ گروہ سرگرم ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جلال آباد میں واقع مارکیٹ کے قریب بم نصب تھے جہاں سیکڑوں افراد یومِ آزادی کی تقریب میں شریک تھے۔

تازہ ترین