• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جنوبی کوریا کی مقبول ترین ڈش کمچی گنج پن کے خاتمے میں مددگار

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی مقبول ترین اور تیز مسالے دار خوراک کمچی (Kimchi) گنج پن کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔


ورلڈ جرنل آف مینز ہیلتھ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خمیری بند گوبھی، پیار، لہسن، مچھلی کی چٹنی (فش سوس) اور مختلف مسالوں پر مشتمل یہ خوراک اپنی صحت کا بیحد خیال رکھنے والے کوریائی لوگوں میں بہت مقبول ہے کیونکہ اس میں صحت بخش خصوصیات (پرو بایوٹک کوالٹیز) موجود ہیں۔ تاہم، اب محققین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں فروخت ہونے والی کمچی ڈرنک موجودہ بالوں کو گھنا کرنے اور چند ہی ہفتوں میں نئے بال اگانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

تازہ ترین