• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے ٹیکس مراکز میں نئے عہدیداروں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد(حنیف خالد) ایف بی آر کے بنیادی سکیل اٹھارہ انیس بیس کے سنیئر افسروں نےپیر 19 اگست سے نئے عہدے سنبھال لئے ہیں مس ریما مسعود بنیادی سکیل نمبر20 آفیسر آف ان لینڈ ریونیو سروس نے ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ ایف بی آر کی چیف کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل نمبر19کے افسر سید محمود حسن نےسیکرٹری ایف بی آر کے عہدے پر کام شروع کردیا ہے بنیادی سکیل نمبر21 کے عہدیدار مسعود اختر مشہدی ممبر اکائونٹنٹ اپیلٹ ٹربیونل لاہور کے 20 ستمبر2019 کو60 سال کی عمر کو پہنچنے پرریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن19 اگست کو جاری کیا گیا ہے ۔ حمزہ بن سعود پریونٹو آفیسر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹو کراچی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔ ندیم عثمانی ماڈل کسٹم کلکٹریٹ حیدر آباد4 اکتوبر2019 سے60 سال کی عمر کو پہنچنے پر ریٹائرڈ ہو جائینگے اس کا نوٹیفیکیشن19 اگست کو ایف بی آر نے جاری کیا ہے۔

تازہ ترین