آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای گورننس سے نظام سہل بنایا جائے گا، عثمان بزدار


پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ای گورننس اور ای سروس ڈلیوری وقت کی ضرورت ہے، جن کے ذریعے نظام سہل بنایا جائے گا اور عوام کو سہولت ملے گی۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی اور مختلف پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے عوام کی زندگیو ں میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ شکایت سینٹرکے فون نمبر 080002345 پر آنے والی ہر شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کے ساتھ ایک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا سنگِ بنیاد رواں برس کے آخر تک رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات کی معلومات کے لیے ٹور ازم ایپ بھی متعارف کروائیں گے، خدمت مراکز میں عوام کی سہولت کے لیے 12 مزید خدمات کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں 10 خدمت مراکز میں عوام کو 31 سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، 27 اضلاع میں نئے خدمت مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید