• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کی عمر قید کی توثیق کر دی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کو دی جانے والی عمر قید کی توثیق کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ میجر اختیارات کے غلط استعمال کا مرتکب پایا گیا تھا، جس پر اس کا کورٹ مارشل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ میجر کو ملٹری کورٹ سے سزا ہوئی اور ملازمت سے برخاست کر کے عمر قید پوری کرنے کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کا احتساب کا نظام بے حد مضبوط ہے اور وہ ادارہ جاتی احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

تازہ ترین