• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں سالانہ پوکی مون ورلڈ چیمپئن شپ


مشہور گیم پوکی مون کے دیوانوں کی کوئی کمی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکا میں ہر سال پوکی مون گیم کی عالمی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

واشنگٹن میں سالانہ پوکی مون ورلڈ چیمپئن شپ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مقامی کنونشن ہال میں منعقد کیے جانے والے اس ایونٹ میں پوکی مون ویڈیو گیم اور پوکی مون کارڈز سمیت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

مختلف مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 5 لاکھ امریکی ڈالر کے انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا۔

تازہ ترین