• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: تیز ہوا میں اُڑتے ایئرمیٹریس سے لوگ حیران

موسم کی خرابی نہ صرف لوگوں کو خوفزدہ کردیتی ہے بلکہ اکثر جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔


کچھ ایسے ہی مناظرامریکی ریاست کولوراڈو میں اُس وقت دیکھے گئے جب تیز ہواؤں کے جھکڑ یوں چلے کہ درجنوں ایئرمیٹریس تیز ہواؤں کے دوش پر اُڑتے دکھائی دیے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی کمیونٹی نے کھلے اسمان تلے فلم نائٹ کا اہتمام کیا تھا جس کے لیے ایئر میٹریس بچھائے گئے تھے تاہم اس سے قبل کہ تقریب شروع ہوتی، تیز ہواؤں کے باعث سارے میٹریس اڑ گئے اور پروگرام کا مزہ کرکرا کردیا جبکہ لوگ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

تازہ ترین