• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن معمار اور دیگر علاقوں میں ٹریفک حادثات،4افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں25سالہ نجیب جاں بحق ہو گیا،گلشن معمار کے علاقے پاکستان کانٹا کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے،دونوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا، شناخت 40سالہ شاہجہان اور25سالہ سعید احمد کے نام سے کی گئی،متوفی گلشن معمار کے رہائشی تھے،شاہراہ فیصل کے علاقے ناتھا خان پل پرٹریفک حادثے میں55سالہ الیاس جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین