• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی تیل بردار جہاز کی مدد دہشت گردی کی حمایت ہو گی،امریکا

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ پیر کے روز جبل الطارق سے کوچ کر جانے والے ایرانی تیل بردار جہاز (گریس 1) کی مدد کو "دہشت گرد تنظیموں" کی حمایت کی نظر سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم نے یونان کو آگاہ کر دیا کہ ایرانی تیل بردار جہاز غیر قانونی طور پر تیل کو شام منتقل کر رہا ہے ، ہم نے ایرانی تیل بردار جہاز کے حوالے سے اپنا مضبوط مخالف موقف یونانی حکومت کو پہنچا دیا۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ طویل ہفتوں تک تحویل میں رکھنے کے بعد ایرانی تیل بردار جہاز کو کوچ کی اجازت دینا افسوس ناک ہے۔
تازہ ترین