• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عثمان ؓکے قاتل ریاست مدینہ اور خلافت راشدہ کے دشمن تھے،سنی رابطہ کونسل

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنےرپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار)سنی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام سیدنا عثمان غنی ؓکے یوم شہادت پر جلوس نکالے گئے۔ راولپنڈی میں یاقت باغ پریس کلب کے باہر مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا گیا۔ شرکاء جلوس نے یوم شہادت عثمان بن عفان پر حکومت سے عام تعطیل کا مطالبہ کیا ۔قبل ازیں پریس کلب میں سیمنار سے مولانا شبیر احمد عثمانی اور مفتی بلال نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ اسلام کے سب سے زیادہ مظلوم شہید ہیں جن کو باغیوں اور بلوائیوں نے چالیس دن بھوکا پیاسا رکھ کر انتہائی بیدردی کے ساتھ شہید کیا۔حضرت عثمان غنی ؓکے قاتل ریاست مدینہ منورہ اور خلافت راشدہ کے دشمن تھے ۔ دریں اثناء سنی رابطہ کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام بھی جامع مسجد عبداللہ بن مسعود کراچی کمپنی سے خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی ؓکے یوم شھادت کو مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا گیا.جس کی قیادت سنی رابطہ کونسل اسلام آباد کے رہنما مولانا یعقوب طارق،مولانا عبدالرحمن معاویہ، حافظ نصیر احمد،محمد یاسر قاسمی نے کی اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ حضرت عثمان غنی ؓ ودیگر خلفہ راشدین کے یوم شھادت اور یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پر منا کر مسلمانوں کے اندر سیرت عثمان غنیؓ و سیرت خلفاء راشدین کو اجاگر کرے ۔
تازہ ترین