ملتان( سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی 4 رکنی انسپکشن ٹیم نے نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ہسپتال کا دورہ کیا ،اس موقع پر انکے ہمراہ این آئی ڈی کے پرنسپل ،ایم ایس شمشیر خان ،اے ایم ایس ڈاکٹر رانا طارق سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے پروفیسر حضرات بھی موجود تھے،انسپکشن ٹیم نے نشتر ڈینٹسٹری کے تمام شعبوں کا چیک کیا ،مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات کے حوالے بریفنگ لی،میڈیکل فیکلٹی سمیت میڈیکل سٹوڈنٹس سے پڑھائی کے بارے معلمات حاصل کی،واضح رہے پی ایم ڈی سی ٹیم 22 اگست کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی انسپکشن کرے گی،جسکے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے تمام شعبوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی 2روزہ انسپکشن کے دوران تمام سٹاف 22 اور 23 اگست کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے شعبوں میں ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔