• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترآباد میں ہیپاٹالوجی اور بریسٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ کی منظوری

پشاور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے خصوصی معائون برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کی کوششوں کی بدولت صوبائی حکومت نے 60 کروڑ روپے کی خطیرلاگت سے نشترآباد پشاور میں ہیپاٹالوجی اور بریسٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ کی منظوری دے دی ہے شہر پشاور کے لئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے ا پورا کر دیا گیا، اور اسی طرح عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔ تاکہ تمام محرومیوں کا بروقت ازالہ ہو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے وژن کے مطابق صوبے میں صحت سے متعلق تمام سہولیات دینے کے لئے منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔ جبکہ نشتر آباد میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور ہونے والا ہیپاٹالوجی اور بریسٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ اس کی سب سے بڑی مثال ہے، جس کا گرائونڈ ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ معائون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صحت کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے، اور جلد از جلد بنیادی صحت سہولیات سب کو دستیاب ہو۔ نشترآباد میں منظور ہونے والے اس میگا پراجیکٹ سے نہ صرف اہل پشاور کو فائدہ پہنچے گا بلکہ یہ دیگر علاقوں کے مریضوں کے بھی دستیاب ہوگی
تازہ ترین