• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورسز کی کاروائی ` ٗنادہندہ گان سے 30لا کھ 80ہزا ر کی ریکوری

پشاور ( نیوزڈیسک)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلافمردان 1ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 13,60,000روپے کی ریکوری کی، بجلی چوری کے مد میں جرمانہ کے طورپر گھریلو اورکمرشل صارفین سے 17,20,000وصول کئے گئے ،عزی خیل اورشریف آباد میں31میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا، 54کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 16 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.86 ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 11 کنڈے ہٹائے گئے ،کنڈے ڈالنے والے 11 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں ۔
تازہ ترین