• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کو ان کے معالج نے مزید 10دن کے لئے مکمل آرام کی ہدایت کردی۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف یومِ آزادی کی تقریب میں دھکم پیل کے دوران کمر درد کا شکار ہوگئے تھے، ان کےذاتی معالج نے طبی معائنے کے بعد انہیں مزید 10 دن کے لئے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کےمطابق شہباز شریف کی کمر اور ٹانگوں میں مسلسل درد کی کیفیت پائی گئی ہے، معالج کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں بعد ان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس میں بھی شہباز شریف کمر کے درد کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے تھے۔

تازہ ترین