• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر کراچی پی ٹی آئی سے مل گئے ہیں، سعید غنی


وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے 183 ڈمپر اٹھائے جو اسکا کام نہیں تھا مگر دو لفظ کسی نے نہیں کہے، لگتا ہے مئیر کراچی پی ٹی آئی سےمل گئے ہیں،صفائی مہم ٹوئیٹر پر جاری ہے۔

جامعہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اسمبلی قوانین بنالیتی ہیں مگر اس پر عمل نہیں کیا جاتا، کچرا اٹھانا ڈی ایم سی کا کام ہے، بڑے نالے کی صفائی کے ایم سی اور چھوٹے کی صفائی ڈی ایم سی کا کام ہے۔

سعید غنی نے بتایا کہ جب یہ ادارے ٹھیک کام نہ کرسکے تو کچھ وقت پہلے ہم نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بنایا، چار ڈی ایم سی میں غربی بہتر کام نہیں کررہا تھا، شہر کے کچھ اضلاع میں ڈی ایم سی کام کررہا ہے اور وہ بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے 183 ڈمپر اٹھائے جو اس کا کام نہیں تھا مگر دو لفظ کسی نے نہیں کہے، لگتا ہے مئیر کراچی پی ٹی آئی سے مل گئے ہیں، جبکہصفائی مہم ٹوئیٹر پر جاری ہے۔

مئیر کراچی نے صوبائی حکومت کو ٹیکس دینے سے منع کیا، صوبائی حکومت 115 ارب روپے کراچی پر لگانے جارہی ہے، کے فور منصوبہ ہم نے تیار کروایا ہے۔

تازہ ترین