• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کا سالانہ اجلاس، تیسری پاکستانی رپورٹ پیش

ایف اے ٹی ایف کا سالانہ اجلاس، تیسری پاکستانی رپورٹ پیش
فائل فوٹو

ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کے سالانہ اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان فنانشل انٹیلی جنس کے تبادلے کے ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔

اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق پاکستان کی تیسری میوچل ایویلیوایشن رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیئے کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کا 22واں اجلاس آسٹریلیا میں ہوا ۔

پاکستانی وفد کی قیادت گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کی، اجلاس میں فروری سے اکتوبر 2018تک پاکستان کی تیسری میوچل ایویلیوایشن رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مختلف شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

رپورٹ میں اکتوبر 2018کے بعد کے عرصے کا احاطہ نہیں کیا گیا، جس کے دوران پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پلان پر عمل درآمد میں کافی پیشرفت کی ہے۔

پاکستانی وفدنے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں بین الاقوامی برادری کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اب تک کیے گئے اقدامات سے تفصیلی طور پرآگاہ کی ۔

اجلاس کے دوران فنانشل انٹیلی جنس تبادلے کے لیے پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور چین کے اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ اینالیسز سینٹر کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے ۔

تازہ ترین