• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کہو نہ پیار ہے‘ میں ہریتک کا چھوٹا بھائی اب کیسا دکھائی دیتا ہے؟

فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ میں ہریتک روشن کے چھوٹے بھائی امیت کا کردار ادا کرنے والا بچہ اب کیسا دکھائی دیتا ہے؟

کہو نہ پیار ہے میں فلم کے ہیرو ہریتک روشن کے چھوٹے بھائی امیت کا کردار ادا کرنے والا ابھیشک شرما اب کافی بڑا ہوچکا ہے۔

سال2000 کی رومانوی تھرلر فلم کہو نا پیار ہے میں ہریتک روشن اور امیشا پٹیل نے اپنی آن اسکرین کیمسٹری اور اداکاری کی مہارت سے ناظرین کو متاثر کیا تھا۔ لیکن ان کے علاوہ، ایک اور فنکار  تھا جس نے اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے فلم بینوں کے دل جیت لیے تھے۔

وہ اداکار ابھیشیک شرما ہیں، جنہوں نے راکیش روشن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ہریتک روشن کے چھوٹے بھائی امیت کا کردار ادا کیا تھا۔

ابھیشیک شرما نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2000 میں فلم کہو نہ پیار سے کیا تھا وہ اب تک متعدد ڈراموں اور شوز میں کام چکے ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ن کے 1 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں، جنہیں وہ اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید