• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی،شہید فوجیوں،پولیس افسر اور دیگر کیلئے دعائے مغفرت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ،ارکان کی اکثریت غیر حاضر،مختصر کارروائی کے بعد اجلاس جمعرات کی دوپہر تک ملتوی ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو کورم پورا نہ ہونے کے باعث پہلے اجلاس پانچ منٹ کے لئے ملتوی کیا گیا جب دوبارہ شروع ہوا تو اکثر وزراءاور بہت سے ارکان پھر بھی غائب تھے،ایوان میں مختصر کارروائی کے بعد اجلاس جمعرات کی دوپہر تک ملتوی کردیا گیا،سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کواسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تھا،اسمبلی میں وقفہ دعا کے دوران ارکان اسمبلی نے شکارپور میں مغوی فنکار جلال کی بازیابی کی کوشش میں شہید ہو جانے والے ڈی ایس پی شکیل راؤ کے لئے دعائے مغفرت، پی ٹی آئی کے رکن شاہ نواز جدون کا حلقے میں گائے کی ٹکر سے زخمی بچوں کی شفایابی کے لئے دعا کی گئی،پی ٹی آئی کے رکن سعید آفریدی کی درخواست پر لائن آ ف کنٹرول پر فائرنگ سے شہید فوجیوں،جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر کی نشاندہی پر راشد منہاس(جن کا کل یوم شہادت تھا) کے درجات کی بلندی،دریائے سندھ میں دیہات زیر آب آنے پر لوگوں کی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعاکی گئی،وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی آئی کے کریم بخش گبول کو سوال کی اجازت ملی تو انہوں کورم کی نشاندہی کردی جس پراسپیکر نے کارروائی پانچ منٹ کے لئے ملتوی کردی،وقفے کے بعد اسپیکر ایوان میں دوبارہ آئے تب بھی  کئی  وزراء اور اراکین ایوان سے غائب تھے،ایوان میں ایک مرتبہ پھرارکان کی گنتی کرائی گئی تاہم کورم پھر بھی پورا نہ ہوا جس پراسپیکر نے اجلاس جمعرات کی دوپہر تک ملتوی کردیا۔
تازہ ترین