• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کےسلسلے میں ٹریفک پلان کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس( 22تا 24 اگست )کے سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس نے مزار اور اطراف میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے ،عوام اور زائرین کی آسانی کے لیے ٹریفک پلان مرتب کیا ہے،ترجمان ٹریفک پولیس کراچی کے اعلامئے کے مطابق پارکنگ مقامات ڈالمن مال پارکنگ گراؤنڈبیچ ویو پارک نزد چیز اپ اسٹورباغ ابن قاسم کے ساتھ کورٹ والی گلی متبادل راستے پارک ٹاور براستہ بحریہ انڈر پاس سے 26اسٹریٹ سگنل تک ٹریفک چلتی رہے گی ،خیابان عطار عبداللہ شاہ غازیؒ مزار سے کیسینو چورنگی (نزد ہائپر اسٹار ) ٹریفک چلتی رہے گی ، جبکہ کیسینو چورنگی سے ٹریفک رشین قونصلیٹ کٹ تک آسکے گی کٹ سے یو ٹرن لیکر گھوڑا چورنگی سے توحید کمرشل اور بائیں جانب مزار چورنگی سے پہلے برج سے ہوتے ہوئے پارک ٹاور سے اپنی منزل کا راستہ اختیار کریں،زائرین اور عوام سے التماس ہے کہ روڈ کے اطراف میں اپنی گاڑیاں /موٹر سائیکل پارک نہ کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ ہو،ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی پریشانی یا مشکلات کی صورت میں ٹر یفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔
تازہ ترین