• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن ،الزامات ثابت نہ ہونے پر فارما بیورو کو جاری شو کاز نوٹس خارج

اسلام آباد (کامر س رپورٹر)مسابقتی کمیشن نے الزامات ثابت نہ ہونے پر فارما بیورو کو جاری شدہ شو کاز نوٹس خارج کر دیا، مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے فارما بیورو کو مبینہ طور پر مسابقتی ایکٹ کے سیکشن چارکی خلاف ورزی اور گٹھ جوڑپر جاری شدہ شو کاز نوٹس کو خارج کر دیا ہے اوراپنی ہی انکوائری رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔مسابقتی کمیشن کو اطلاعات ملی تھیں کہ بہت سی فارما سوٹیکل کمپنیوں نے اپنی ادویات کی قیمتوں میں فارما بیورو کی ایماء پر300فی صد تک اضافہ کر دیا ہے۔ جس پر سی سی پی نے اس معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور سی سی پی انکوائری ٹیم نے دوران تحقیقات فارما بیورو کے کراچی آفس کا معائنہ بھی کیا اور اس عمل کے دوران متعلقہ دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔
تازہ ترین