• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں خطرناک ڈینگی مرض پھیل گیا‘ 205مریض ہسپتال داخل

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے‘ خصوصی نمائندہ) بارشوں کے بعد راولپنڈی میں خطرناک مرض ڈینگی پھیل گیا۔ ائرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی، گلبہار کالونی، کوٹ جبی کے علاقے خصوصاً ڈینگی حملے کی زد میں ہیں۔ 3967میں سے 205مریض کنفرم ہو چکے۔ ہولی فیملی میں 78، بینظیر بھٹو 80، ڈی ایچ کیو میں 47مریض داخل ہیں جبکہ 478 مریضوں کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ پوٹھوہار ٹائون نواز کالونی‘ سٹی ولاز‘ ڈھوک کالا خان‘ اور وکیل کالونی میں لاروا ملنے پر افسران فیلڈ میں جا پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں مشیر وزیراعظم ڈاکٹر وسیم نے ادویات کی ڈیمانڈ لاہور بھجوانے کی ہدایت کی۔ گلزار قائد 3سکول انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ پی ایچ اے تحویل میں گورنمنٹ کرسچین سکول راجہ بازار پونے 2کروڑ لاگت سے گرائونڈ سے لاروا برآمد‘ سکول انتظامیہ کا گرائونڈ ٹیک اوور کرنے سے انکار کردیا۔
تازہ ترین