• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی نااہلی کو کسی عدالتی فیصلے سے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ،جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈہاک اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی کر دی، سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود تاحال مستقل نہیں کیا گیا اور نئی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیدیا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کی نااہلی کو کسی عدالتی فیصلے سے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ، یہ حکومت کے انتظامی مسائل ہیں اور آگے بھی رہیں گے، ایڈہاک اور ڈیلی ویجز پر بھرتیاں استحصال ہیں ، اس لئے انہیں روک دیا تھا۔
تازہ ترین