• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہولیات کی فراہمی اور حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی‘ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(پ ر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر شہری تک صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کا فرض اور ہر شہری کا بنیادی حق ہے جبکہ حالیہ صحت کے شعبے میں مجرمانہ غفلت کے سبب شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا ،محکمے کی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ صوبے کے ٹریژری کیئر ہسپتالوں کیلئے ادویات کی مد میں سالانہ فنڈز تاحال ریلیز نہ ہوسکے، بنیادی سہولیات سے محروم ان کھنڈرات نما سرکاری ہسپتالوں میں صوبے کے دور دراز علاقوں سے آئے غریب عوام اپنا غم و غصہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں پر نکالتے ہیں اور نتیجتاً آئے روز ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا مگر محکمے کی نااہلی اور ڈاکٹروں کی بدقسمتی کہ صوبے میں ہسپتالوں ،ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی سیکورٹی کیلئے بھی تاحال کسی قسم کی کوئی حکمت عملی موجود نہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ہسپتالوں میں مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ڈاکٹروں کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
تازہ ترین