• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرائض میں غفلت برتنے پر 6کنٹریکٹ ڈاکٹرز ملازمتوں سے برخاست

کوئٹہ (خ ن)حکومت بلوچستان محکمہ صحت کے جاری کردہ ایک اعلامیہ اور مجاز حکام کی منظوری سے کنٹریکٹ پر بھرتی میڈیکل آفیسرز، عابد علی شعبہ امراض قلب ضلعی سنڈیمن ہسپتال جعفرآباد، فرھاد غنی شعبہ امراض قلب ضلعی سنڈیمن ہسپتال ڈیرہ بگٹی، منصور احمد شعبہ امراض قلب ضلعی سنڈیمن ہسپتال مستونگ،ظاھر الدین شعبہ امراض قلب ضلعی سنڈیمن ہسپتال خاران، احمد عباس شعبہ امراض قلب ضلعی سنڈیمن ہسپتال خضدار اور ظہور احمد شعبہ امراض قلب ضلعی سنڈیمن ہسپتال مستونگ کو فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین