• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: کرفیو کا 18 واں دن، شہری شہید، 40 گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 18 واں دن



مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو اور پابندیوں کو آج 18 روز ہو گئے، لاک ڈاؤن اور ذرائع مواصلات کی بندشیں بدستور جاری ہیں۔

قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری کو شہید اور 40 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

پابندیوں کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا، جس کے دوران بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔

احتجاج روکنے کے لیے اب تک گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، گھروں میں نظر بند حریت رہنماؤں نے کل بڑے احتجاجی مارچ کی کال دے دی۔

کشمیریوں کے حقوق چھیننے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی پابندیاں مسلسل 18 ویں روز بھی جاری ہیں اور صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔

قابض بھارتی حکام کی جانب سے وادی میں لاک ڈاؤن برقرار ہے، مواصلاتی رابطے تاحال منقطع ہیں، کرفیو اور پابندیوں کے باعث کاروبارِ زندگی معطل ہے۔

قابض بھارتی حکام کے مظالم کے خلاف گھروں میں نظر بند حریت رہنماؤں نے جمعے کو بڑے احتجاجی مارچ کی کال دے دی ہے۔

سڑکوں پر قابض بھارتی فورسز کی نفری بدستور تعینات ہے، احتجاج سے خوفزدہ قابض انتظامیہ نے سڑکیں بلاک کر رکھی ہیں۔

وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث دواؤں اور کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہو گئی ہے، احتجاج روکنے کے لیے اب تک 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین