• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ ،اسپیکر نے دوران اجلاس بچے کو دودھ پلایا


نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کی اعلیٰ ترین نشست پرننھے مہمان کی انٹری، اسپیکرنے ڈیڑھ ماہ کے بچےکو گود میں بیٹھا کر اجلاس کی صدارت کی۔

یہ منظر نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا ہے جہاں اسپیکرنے ڈیڑھ ماہ کے بچےکو گود میں اٹھائے اجلاس کی صدارت کی، بحث کےدوران بچے کے رونے پر اسپیکر اسے جھولا اور لوریاں بھی دیتے رہے اور دودھ بھی پلاتے رہے۔

بچے کو اس کا باپ اپنے ساتھ پارلیمنٹ میں لے آیاتھا جس پرساتھی اراکین نےخوشی کا اظہار کیا۔

ہلکی پھلکی کمنٹری کے دوران اسپیکر نےکہا کہ اس نشست پرعام طور پر پریزائیڈنگ آفسر براجماں ہوتا ہے لیکن آج یہاں ایک وی آئی پی بھی موجود ہے۔

اسپیکر نے بچےکے والد کو مبارکباد بھی دی۔

تازہ ترین