• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: نسلی کشیدگی کے بعد انٹرنیٹ سروس بند، سیکورٹی سخت

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں نسل پرستانہ جملے کسنے اور جاوا میں پاپوا کے طالب علموں کی گرفتاری کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، کئی روز سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت نے پاپوا میں انٹرنیٹ سروس بند کردی، جبکہ صوبے میں ایک ہزار سے زائد اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

مشرقی جاوا میں پاپوا کے طالب علموں کی گرفتاری کے بعد سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، پر تشدد احتجاج میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں،جیل اور دفاتر کو آگ لگادی تھی۔

سوشل میڈیا پر مزید افواہیں پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت نے صوبے پاپوا میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔ پولیس نے پاپوا کے طالب علموں کو قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، پولیس پر الزام ہے کہ انہوں نے گرفتاری کے دوران پاپوا کے لوگوں پر نسل پرستانہ جملے کسے۔

تازہ ترین