• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن حکومت کے فیصلے پر حیران

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن حکومت کے فیصلے پر حیران ہے۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نےسری لنکن کرکٹ حکام سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کی احسان مانی نے اپنے تحفظات سے سری لنکن بورڈ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو صدارتی سطح کی سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کے باوجود انکار سمجھ سے باہر ہے ۔ پی سی بی اس ماہ کے آخر میں اے سی سی کے اجلاس میں معاملہ اٹھائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل کا ٹیسٹ بورڈز کے درمیان بات چیت کے سلسلے کے دوران کا بیان حیران کن تھا ۔ سری لنکن بورڈ نے سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ سیریز کے دو شیڈولز پر بات چیت کا سلسلہ جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کا میزبان پاکستان ہے تو اعلان سری لنکا کیسے کر سکتا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے سیریز کے حوالے سے باضابطہ لائحہ عمل کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

تازہ ترین