• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا نے سابق بھارتی فوجی افسروں کو ویزے دینے سے انکار کردیا

اوٹاوا(نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر کینیڈا نے سابق بھارتی فوجی افسروں کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین امیگریشن نے بھارت کے 2 سابق لیفٹیننٹ جنرلز، 3 سابق بریگیڈئیرز اور انٹیلی جنس کے 2 افسروں کو ویزے دینے سے انکار کیا۔ کینیڈین امیگریشن آفس کا کہنا تھا تمام سابق افسر مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہے، اس لئے مذکورہ سابق بھارتی فوجیوں کو ویزے نہیں دیئے جا رہے۔

تازہ ترین