• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کپتان نے پرواز کا رخ تبدیل کر کے مسافر کی جان بچالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کپتان نے پرواز کا رخ تبدیل کر کے مسافر کی جان بچالی،تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے لاہور کی پروازPK758 کی ایک 58 سالہ خاتون مسافر شہناز اخترکو دوران پرواز اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس پر مسافر کی جان بچانے کے لئے طیارے کے کپتان نے پرواز کا رخ موڑتے ہوئے طیارے کو ماسکو لینڈ کر دیا۔ پی آئی اے کیبن کریو نے طیارے میں موجود تین ڈاکٹرز کی مدد سے خاتون مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

تازہ ترین