• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف پیپلزلیبربیوروکا احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیپلز لیبر بیورو کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر بیورو ومزدور رہنما محمد عاشق بھُٹہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیبر قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، کم از کم اُجرت کے قانون پر عملدرآمد کروایا جائے،مساوی اُجرت کے قانون پر عمل کرتے ہوئے خواتین ورکرز کو بھی قانون کے مطابق اُجرت دلوائی جائے،بند پڑے تمام صنعتی اداروں کو چالو کئے جانے کے اقدامات کئے جائیں،اوقات کار کے قانون کے مطابق 8گھنٹے ڈیوٹی کے قانون پر عمل کروایا جائے، ملتان میں مزید 2بوائز اور گرلز ورکرز ویلفیئر سکول قائم کئے جائیں، انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزدوروں کیلئے بنائے گئے فلیٹس فوری طور پر مزدوروں کو دیئے جائیں، اگر مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی اُجرت مقرر نہ کی گئی تو مزدور سڑکوں پر مجبور ہونگے،مظاہرے میں محبوب کشمیری، عبدالرحمن ٰبلوچ، غلام یٰسین، اقبال لابر و دیگرموجود تھے۔
تازہ ترین