• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام دشمنقوتوں کےمذموم عزائم میں ناکام بنانے کیلئے متحد ہونا ہوگا:مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) سجادہ نشین دربار حضرت امام بری وقدیمی مرکزی امام بارگاہ آستانہ لال شاہ مخدوم حسن رضا مشہدی، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب شفقت حسنین بھٹہ و دیگر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کرفاتح خیبر حضرت علیؓ کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے صیہونی قوتوں کا مقابلہ کرے تو ان کا نام و نشان تک باقی نہیں رہے گا،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں آپس کے تمام اختلافات کو بھلا کر ایک ہونا ہو گا تب ہی اسلام دشمن قوتیں اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہو ں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن غدیر خم کی تقریب سے خطاب میں کیا جس میں سابق جسٹس ناصر حسین حیدری، مخدوم چن چراغ شاہ مشہدی ،مخدوم موسیٰ رضا مشہدی،مخدوم حسینن رضا، مشہدی علامہ کاشف حیدری، ذاکر حسن سردار، ممتاز قادری، مطلوب شاہ بخاری، فرحان گیلانی، خالد خان مہمند، عارف شاہ، رئیس قریشی، نعیم بھٹی، زلے شاہ،مسعودبخاری ،وسیم گنڈاپور،سعید خان سیال،احمد محمود، یسین حیدر ودیگر نے شرکت کی ، اس موقع کیک بھی کاٹا گیا۔
تازہ ترین