• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں کی جانب سے اثاثوں کی رپورٹ تیار نہیں کی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایات کے باوجود میونسپل کارپوریشن و ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹیزشجاع آبادسمیت دیگر نے اثاثوں کے تفصیلات کی رپورٹ تیار نہیں کی ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے ایچ آر اور اثاثوں کی رپورٹ نہ بننے کی ذمہ داری آفیسران پر ڈال دی ہے ، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ملتان ڈویژن کی میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کو اثاثوں اور ملازمین کی رپورٹ بنانے کی ہدایت کی تھی لیکن آفیسران کی عدم دلچسپی کے باعث رپورٹ نہیں بنائی جا سکی جبکہ ڈویژن بھر سے ایچ آر رپورٹ لوکل گورنمنٹ ملتان کے ذریعے پنجاب حکومت کو ارسال کردی گئی ہے، میونسپل کارپوریشن ملتان، ڈسٹرکٹ کونسل ملتان، میونسپل کمیٹی شجاع آباد، میونسپل کمیٹی خانیوال، ڈسٹرکٹ کونسل وہاڑی، ڈسٹرکٹ کونسل لودہراں، میونسپل کمیٹی دنیا پور کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے رپورٹ بنائی جائے اور لوکل گورنمنٹ ملتان کے ذریعے پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے۔
تازہ ترین