• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیپاٹایٹس اے اور ای کا خطرہ منڈالنے لگا، آگاہی واک

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں ہیپاٹایٹس اے اور ای سے بچائو کیلئے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے عوامی آگاہی مہم شروع کر دی گئی، اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان کے زیراہتمام آگاہی واک کی گئی،معلوم ہوا ہے کہ ملتان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے بعد ہیپاٹایٹس اے اور ای کا خطرہ منڈالنے لگا،صفائی نہ ہونے سےسیوریج کے پانی کی صاف پانی میں ملاوٹ، واش روم کے بعد ہاتھ اچھی طرح نہ دھونے اور سبزیاں اور گوشت کو بھی اچھی طرح نہ دھونے سے شہری ہیپاٹائٹس اے اور ای جیسے موذی مرض کا شکار ہورہے ہیں ، محکمہ صحت نےعوامی آگاہی مہم شروع کی ہے۔
تازہ ترین