• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی مدت میں تین سال کی توسیع خوش آئندہے‘سید ناصر آغا شکرزئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سیاسی و سماجی رہنما سید ناصر آغا شکر زئی نے جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں بطور چیف آف آرمی اسٹاف توسیع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو داخلی و خارجی محاذ پر کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے بالخصوص بھارت کی جانب سے بھارتی مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں حالیہ تبدیلی کے بعد ان کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدت ملازمت میں جنرل جاوید باجوہکو اپنی ماہرانہ صلاحیتیوں اور وژن کی وجہ سے ایک خاص مقام میں مقام حاصل ہے۔
تازہ ترین