• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں 19ویں روزبھی کرفیو اوربھارتی مظالم کےخلاف آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھرکےکشمیری سراپااحتجاج ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے


آزادکشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد اورملتان ،فیصل آباد، سکھر، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں اساتذہ ،طلبہ،سول سوسائٹی،اقلیتی برادری اور شہریوں نے  سڑکوں پر  نکل کر اپنے غم و غصےکااظہارکیا اور ہاتھوں کی زنجیربنائی۔

دارلحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں وکشمیر کےزیراہتمام آزادی چوک میں دھرنا اورآزادکشمیر کےدیگرشہروں میں احتجاج کیاگیا، جس میں مظاہرین کاکہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج گھروں پرچھاپے مار کر ظلم اور تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے، کشمیری بچےدودھ اور بیماردواسےبھی محروم ہوگئےہیں۔ عالمی برداری انسانیت کو بچانےکےلئےفوری طوپراپناکردار ادا کرے۔

فیصل آباد میں سول سوسائٹی، سرکاری ملازمین اور طلباء نےگھنٹہ گھر کے اطراف کشمیریوں سےیکجہتی کرتےہوئےانسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی۔

ملتان اورلودھراں میں اساتذہ اور طلبہ نے کشمیریوں کےحق میں ریلی نکالی۔ گوجرانوالہ،سرگودھا،رحیم یارخان،چنیوٹ،گوجرہ سمیت پنجاب کےدیگر شہروں میں عوام نےسڑکوں پر آکر کشمیریوں سےیکجہتی کااظہارکیا۔

کوہاٹ میں پنڈی روڈ پراسکولوں کےطلباء اور چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ،تاجروں اورصحافیوں کی جانب سےریلی نکالی گئی۔

حیدرآبادمیں مسیحی برادری بھی کشمیریوں کےحق میں سڑکوں پرنکل آئی۔ سکھر میں جمعیت علمائےاسلام کی جانب سےقاسم پارک سے پریس کلب تک احتجاج کیاگیا۔

اوباڑو، پڈعیدن، کندھ کوٹ سمیت سندھ کےچھوٹے بڑے شہروں میں بھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کےخلاف مظاہرے ہوئے۔

تازہ ترین