• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا

لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 267 ہوگئی، اسلام آباد میں 100 اور لاہور میں 13 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا


محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی بخار کے مریض پھر سامنے آنے لگے ہیں، سب سے زیادہ ڈینگی مریض اسلام آباد کے نواحی علاقے گلشن آباد میں سامنے آئےہیں، جن کی تعداد 100 ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گلشن آباد کے مکین ڈینگی کی روک تھام میں تعاون نہیں کر رہے، سرویلنس ٹیمیں بھی وہاں باقاعدگی سے نہیں پہنچ پارہی ہیں، اس لیے وہاں ڈینگی بڑھ رہا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سرویلنس ٹیموں کی مانٹیرنگ مزید سخت کردی ہے، ڈینگی پر جلد قابو پالیں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 13 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دیگر اضلاع سے 133 کیسز رپورٹ ہوئےہیں، 21 افراد کا تعلق دوسرے صوبوں سے ہے۔

تازہ ترین