• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

GCSC کے نتائج، برطانیہ بھر میں پاکستان نژاد طالبات کی شاندار کارکردگی

مانچسٹر (ساجد علی) جی سی ایس سی کے رزلٹ میں ایشین لڑکیوں کی شاندار کارکردگی، برطانیہ بھر کی طرح نارتھ ویسٹ برطانیہ میں بھی جی سی ایس سی کے رزلٹ میں لڑکیوں کی بہتر کارکردگی پورے برطانیہ میں لڑکیوں نے 66.2% of females scored at least a 4 or a C grade, compared to 61.7% of males.اسی طرح گریٹر مانچسٹر میں کئی برٹش پاکستانیوں لڑکیوں نے نئے تعلیمی ریکارڈ قائم کیے لیونزوم ہائی گرلز اسکول کی اھلم نے پورے برطانیہ میں ڈبل سائنس میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے، اسی طرح ویلی رینج کی آمنہ ابراہیم نے سابقہ رکارڈ توڑا ویلنگٹن گرلز سکول کی ایشین لڑکیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی اورکئی مضامین میں اےا سٹار حاصل کیے،مانچسٹر سٹی کونسل کی ویب سائٹ نے فخر یہ الفاظ کے ساتھ جی سی ایس سی کے رزلٹ اے سٹار اورکئی سابقہ تعلیمی رکارڈ عبور کرنے پر ایشین اور خصوصاً برٹش پاکستانی لڑکیوں کی تصاویرشیئر کی ہیں۔ مانچسٹر میں کئی برٹش پاکستانی لڑکیوں نے نو اے سٹار آٹھ اے سٹار حاصل کیے۔ آج سے بیس سال قبل جب مانچسٹر میں پرائمری اور ہائی اسکولوں میں برٹش پاکستانی لڑکیوں سے متعلق تعلیمی سروے ہوا تھا اکثر کا جواب جی سی ایس سی اور خانہ داری ہوتا تھا اُس کے فورا بعد شادی کی تیاریاں آج بریٹش پاکستانی لڑکیاں ہر میدان میں لڑکوں سے آگے نکل چکی ہیں۔ پروفیشنل ملازمتوںمیں اعلیٰ کارکردگی اور تعلیمی میدان میں بہتر ماحول نے اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے ہم نے دس سال قبل جنگ اخبار کے تعاون سے ایک کیلنڈر مانچسٹر کی ہر مسجد کے لیے نکالا تھا جس میں گرائمر سکولوں میں داخلے کا آسان طریقہ، تمام سکولوں سے متعلق معلوماتی رابطہ کئی مقامات پر مفت ٹیویشن سنٹرز کا بتایا گیا تھا جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔

تازہ ترین